اشتہار

سوات : بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع

بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر ضلع بھر میں بارش کا سلسلہ ایک دن وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ بارش کے بعد مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کا موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے خود کو گرم کرنے کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال دوبارہ شروع کردیا ہے ۔مینگورہ شہر کے علاوہ سوات کے سیاحتی وبالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالام ، مہوڈنڈ، میاندم، بحرین، مرغزار سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک ماہ تک بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے تک جاری رہے گا۔

اشتہار

KalamrainingSnowSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار