اشتہار

سوات: تمام پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد

دکانوں کے سامنے دائرے بنانے کی ہدایات بھی جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں منگل کے دن سے تمام پرائیویٹ،موٹرکار،رکشہ اور دیگر گاڑیوں کے بلا ضرورت بازاروں میں نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ تمام دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے پختہ رنگ سے مسقیل بنیادوں پر دائرے بنا کر ہر دائرے کے درمیان چار فٹ کا فاصلہ رکھیں۔دائروں کے نہ بنانے والے دکانداروں کیخلاف کاروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ عوامی شکایات پر گنبد میرہ کے ایک گھرانے کو کوارنٹائن پر عملدرآمد نہ کرنے پر وارننگ دیدی گئی آئندہ خلاف ورزی پر ا ن کے خلا ف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اشتہار

CORONADCSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار