اشتہار

مینگورہ، کمرتوڑ مہنگائی کے بعد لوگوں کی بجلی بھی منقطع کردی گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں مہنگائی کے طوفان کے بعد لوگوں کو تاریکیوں میں ڈبودیا گیا ،بجلی کے بلو ں کی عدم ادائیگی پرمحکمہ واپڈا صارفین سے بجلی کاٹ کر میٹر لے گئے ۔ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ واپڈا کے اہلکاروں نے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد گھروں کی بجلی  منقطع کر کے ان کے میٹر لے گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ روزگار نا ہونے کے برابر ہے جبکہ مہناگئی نے ان کی کمر توڑ دی ہے، اس مہنگائی میں ہم بجلی کےبل کہاں سے ادا کریں، صارفین کے مطابق ان کی بجلی مقطع کرکے ان کے میٹر واپڈا والے لے گئے ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں تاریکی چھا گئی یے، صارفین نے متعلقہ حکام اور حکومت سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے اور ان کی بجلی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

MingoraWAPDA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار