اشتہار

وزیراعظم کی آمد ،سیاسی جلسے کے لئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کی سوات آمد ،سیاسی جلسے کے لئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال جاری ہے ۔ 6 نومبر بروز جمعہ کو دو بجے وزیر اعظم عمران خان گراسی گراونڈ مینگورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لئے پارٹی کی جانب سے انتظامات اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ۔جلسے کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں محکمہ واسا، ٹی ایم اے، پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، بجلی کے کھمبوں اور دیواروں پر پولیس اہلکار بینرز اور جھنڈے اویزاں کر رہے ہیں جبکہ واسا کے اہلکار گراونڈ اور سڑکوں کی صفائی پر مامور کر دئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی تیاریوں کے لئے پارٹی ارکان کے علاوہ پولیس اہلکار بھی سرگرم نظر آرہے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اہلکاروں پر جلسے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

اشتہار

PM imran khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار