اشتہار

سوات میں سردی کی شدید لہر، کالام شاہراہ بند، لنڈا بازاروں میں لوگوں کا رش

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری، کالام شاہراہ بدستور بند، سردی کی شدت میں اضافہ، لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ سوات میں ہفتہ اور اتوار کے دن میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، ذرائع کے مطابق مٹلتان،اتروڑ میں چار فٹ،کالام میں دو فٹ جبکہ مہوڈنڈ میں پانچ فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ کالام شاہراہ برف باری کے باعث کئی مقامات پر تاحال بند ہیں جس کو کھولنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ حالیہ بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدید لہر نے لوگوں کے اوسان خطا کردئے ہیں جبکہ دوسری جانب گرم خوراکی اشیاء کی دکانوں اور لنڈا بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہیں۔

اشتہار

Snow Fall
Comments (0)
Add Comment

اشتہار