اشتہار

عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا،ڈی سی سوات

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں،کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کھلی کچہری میں تاجر برادری اور لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر ڈی سی سوات نے احکامات جاری کردئے کہ فوری طور پر مسائل کا حل نکالا جائے۔ڈی سی سوات نے خطاب میں کہا کہ عوامی شکایات پر نوٹس لیا جا رہا ہے اور مسائل کے حل کے لئے پائیدار حکمت عملی بنا ئی گئی ہے۔

اشتہار

DC Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار