اشتہار

ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سوات

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، سوات کے فلور ملوں میں آٹے میں ملاوٹ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے سماجی شخصیت ظفر حیات سپین خان سے ملاقات کو دوران کیا۔ اس موقع پرسپین خان نے ڈی سی سوات کو بتایا کہ سوات کے فلورز ملوں میں آٹے میں ملاوٹ کی جاتی ہے، جس میں باسی روٹیاں اور دیگر بوسیدہ غذائی اجناس شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات نے سپین خان سے آٹے کے نمونے مانگے جس پرانہوں نے مختلف فلور ملوں کے نمونے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ آٹے میں ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو ملاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اشتہار

DC Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار