اشتہار

بریکوٹ، چوروں نے کورولا موٹر کار چوری کرلی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں چوروں نے گیراج سے موٹر کار چوری کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں نامعلوم افراد نے گیراج کے تالے توڑ دئے اور گیراج میں کھڑی کرولا موٹر کار چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نواب ولد شیرین ساکن ناواگئی نے اپنی موٹر کارگیرا ج میں کھڑی کی تھی جب وہ صبح گیراج کھولنے گیا تو گیراج کھلا ہوا تھا اور موٹر کار غائب تھی۔ غالیگے پولیس نے رپورٹ درج کر کے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اشتہار

BarikotThieves
Comments (0)
Add Comment

اشتہار