اشتہار

مہوڈنڈ جھیل میں دفعہ144 نافذ کردیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مہوڈنڈ جھیل میں دفعہ144 نافذ کرکے سیاحوں کے جھیل کے قریب جانے سے منع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تیس سالہ عبدالعلیم ولد عنایت خان سکنہ کارخانوں پشاور مہوڈنڈ جھیل میں سیر کے لئے آیا ہوا تھا کہ جھیل میں ڈوب گیا، مقامی لوگوں نے کافی دیر بعد شخص کی لاش بر آمد کر لی جسے آبائی علاقے پہنچا دیا گیا۔واقعے کے بعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے جھیل کے قریب دفعہ144 نافذ کر دیا اور سیاحوں کو جھیل کے قریب جانے سے منع کر دیا گیا۔

اشتہار

Mahodand
Comments (0)
Add Comment

اشتہار