اشتہار

اہلیان کالام نے اختیارات جرگہ کو منتقل کردئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  کالام اور اتروڑ تنازعہ کے حل کے لئے گرینڈ جرگہ کی اہم پیش رفت،کالام مشران نے جرگے کو تمام تر اختیارات منتقل کردئیے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے جاری کالام میں گرینڈ جرگہ نے کامیابی حاصل کرلی اور تروڑ کالام اقوام کے تنازعے کے حل کے لئے اہلیان کالام نے تمام اختیارات جرگہ کو منتقل کردئے جس کے بعد جرگہ اب اہلیان اتروڑ سے مذاکرات کے لئے روانہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشران کمراٹ اور اشو مٹلتان کی قیادت میں گرینڈ جرگہ اختیارات لینے اتروڑ پہنچ گئے ہیں۔ اتروڑ مشران کے ساتھ مذاکرات جاری ہے اور جرگہ کامیابی کی طرف جارہا ہے۔

اشتہار

Kalam Utror Clash
Comments (0)
Add Comment

اشتہار