اہلیان کالام نے اختیارات جرگہ کو منتقل کردئے

گرینڈ جرگہ اختیارات لینے اتروڑ پہنچ گئے ہیں۔ اتروڑ مشران کے ساتھ مذاکرات جاری ہے اور جرگہ کامیابی کی طرف جارہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  کالام اور اتروڑ تنازعہ کے حل کے لئے گرینڈ جرگہ کی اہم پیش رفت،کالام مشران نے جرگے کو تمام تر اختیارات منتقل کردئیے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے جاری کالام میں گرینڈ جرگہ نے کامیابی حاصل کرلی اور تروڑ کالام اقوام کے تنازعے کے حل کے لئے اہلیان کالام نے تمام اختیارات جرگہ کو منتقل کردئے جس کے بعد جرگہ اب اہلیان اتروڑ سے مذاکرات کے لئے روانہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشران کمراٹ اور اشو مٹلتان کی قیادت میں گرینڈ جرگہ اختیارات لینے اتروڑ پہنچ گئے ہیں۔ اتروڑ مشران کے ساتھ مذاکرات جاری ہے اور جرگہ کامیابی کی طرف جارہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More