اشتہار

بلوگرام، بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بلوگرام کے محلہ دولت خیل میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ملزم کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ بلوگرام محلہ دولت خیل میں ملزم نعیم ولد کشور نے امین خان ولد علی حیدر پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ رحیم آیاز خان ہمراہ پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم نعیم ولد کشور سکنہ محلہ دولت خیل کو الہ اقدام قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی معمولی تکرار پر دونوں گھرانوں کی لڑائی ہوئی جس کے باعث ملزم نے فائرنگ کردی۔

اشتہار

Balogram Firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار