اشتہار

مینگورہ نیو روڈ، پانچ دنوں سے پانی کی سپلائی معطل، صارفین کا احتجاج کی دھمکی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نیو روڈ کا ٹیوب ویل گزشتہ پانچ دنوں سے خراب، علاقے میں پانی کی شدید قلت، صارفین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نیو روڈ کا ٹیوب ویل جو مینگورہ خوڑ کے قریب ہے گزشتہ پانچ دنوں سے خراب ہے اور پانچ دنوں سے علاقہ کے لوگوں کو پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث علاقے میں پانی ناپید اور لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل کی خرابی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی شنوائی نا ہو سکی۔ لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر جلد از جلد پانی کی سپلائی  بحال نہ کی گئی تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

اشتہار

TubewellWSSC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار