مینگورہ نیو روڈ، پانچ دنوں سے پانی کی سپلائی معطل، صارفین کا احتجاج کی دھمکی

لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل کی خرابی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی شنوائی نا ہو سکی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نیو روڈ کا ٹیوب ویل گزشتہ پانچ دنوں سے خراب، علاقے میں پانی کی شدید قلت، صارفین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نیو روڈ کا ٹیوب ویل جو مینگورہ خوڑ کے قریب ہے گزشتہ پانچ دنوں سے خراب ہے اور پانچ دنوں سے علاقہ کے لوگوں کو پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث علاقے میں پانی ناپید اور لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل کی خرابی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی شنوائی نا ہو سکی۔ لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر جلد از جلد پانی کی سپلائی  بحال نہ کی گئی تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More