اشتہار

جنگلات و قریبی مقامات میں آگ لگانے پر پابندی عائد، ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جنگلات یا متصلہ علاقوں میں کسی قسم کی آگ لگانے، آتش بازی یا کسی قسم کی بھی دوسری کاروائی جس سے اگ لگنے کا خدشہ ہو پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے عائد کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات، ماحول و جنگلی حیات کے نوٹیفیکیشن کے تناظر میں اور جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافے کے سبب پابندی لگائی گئی ہے تاکہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے

اشتہار

DC Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار