اشتہار

کوزہ بانڈئی، جائیداد کے تنازعے پر باپ اور بھائی قتل، ملزم فرار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ملوکا کوزہ بانڈئی میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملوکہ میں جائیداد کے تنازعے پر امیر باچا نے اپنے والد مہم باچا اور بھائی اقبال پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اشتہار

dead
Comments (0)
Add Comment

اشتہار