اشتہار

چارباغ میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے ممبر کو قتل کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ اشاربنڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی ممبر جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ اشاربنڑ میں امن کمیٹی ممبر محمد ولد امیر زرین شام کے وقت گھر جا رہا تھا کہ پہلے سے تاک لگائے نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کھول دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

اشتہار

deadFiring
Comments (0)
Add Comment

اشتہار