اشتہار

فیس بک پر تور گل نامی اکاؤنٹ، تحریک انصاف کے لئے درد سر بن گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوشل میڈیا پر تو ر گل نامی شخص نے تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، تور گل نامی اکاؤنٹس سے مقامی سابقہ ایم پی اے فضل حکیم خان اور ان کے حامیوں کے خلاف پوسٹ پہ پوسٹ شئیر کئے جا رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر تور گل نامی اکاؤنٹس سے تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں خصوصاً فضل حکیم کے خلاف پوسٹ شئیر کئے جا رہے ہیں جس میں ان کی کرپشن کے بارے میں بتایا جاتا ہے ۔ تور گل نامی اکاؤنٹ کو معلوم کرنے کے لئے تحریک انصاف کے سیاسی مشران نے سر جوڑ دئے ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی مقامی لیڈر شپ اس کوشش میں ہے کہ اس اکاؤنٹ کو جلد ہی معلوم کیا جائے جس نے اُن کی نیندیں حرام کر رکھی ہے ۔

اشتہار

PTiTor gul
Comments (0)
Add Comment

اشتہار