آج کی خبریںسوات کی خبریں
آزاد کشمیر الیکشن، سوات کے7 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع بھر میں کل سات پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،جس میں ووٹنگ کا عمل ملابابا مینگورہ، نظر آباد، خوازہ خیلہ، مدین، بحرین اور کالام کے پولنگ سٹیشنوں پر جاری ہے۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔تمام پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع بھر میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 455 ہیں۔