آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست

ائندہ ضمنی انتخابات میں تمام بڑی پارٹیوں نے حلقہ پی کے 3 پر مسلم لیگ کے سردار خان کی حمایت کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 17 ستمبر 2018ء) ضمنی انتخابات کی آمد آمد، سوات میں مختلف سیاسی جماعتوں نے حلقہ پی کے 3پر ن لیگ کے امیدوار سردار خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ کے قیموس خان، عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ خان، پختونخوا میپ کے باچاگل، جے یو آئی کے قاری محمو د، پیپلز پارٹی کے عرفان چٹان، ڈاکٹر خالد محمود خالد، شاہی خان، انورزمان، قجیرخان اوردیگر نے کہا ہے کہ گذشتہ عام انتخابات میں سردارخان دوسرے نمبر پر رہے۔ اس لئے اب یہ سیٹ ان کا حق ہے۔ آل پارٹیز پریس کانفرینس میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں نے متفقہ طورپر سردارخان کو ضمنی الیکشن کے لیے نامز دکردیا۔ ان کیلئے سب مل کر بھر پو اندازمیں انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، تاہم ہمیں امید ہے کہ ضمنی الیکشن شفاف طریقے سے ہوگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button