عمیر خان آف مکانباغ کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 17 ستمبر 2018ء) عمیرخان کو آف مکانباغ کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں مختلف طبقہ زندگی کے لوگوں سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی ، مرحوم اتوار کی رات لاہور سے آئے ہوئے مہمانوں کیساتھ مہوڈنڈ کی سیر کیلئے گیا تھا کہ واپسی پر ان کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری اور چار مہمانوں سمیت عمیر خان ولد چراغ الدین بھی زندگی کی بازی ہار گیا ، عمیر کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور خصوصاً مکانباغ کے سوگ کی فضاء قائم ہوگئی ، عمیر خان کی نماز جنازہ آج بروز پیر بمورخہ 17 ستمبر 2018 کو بعد از نماز ظہر 2 بجے گراسی گراؤنڈ میں ادا کردی گئی ہے جبکہ ان کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button