اسسٹنٹ کمشنر نے گرانفروشوں کی کلاس لے لی،وارننگ جاری
زما سوات ڈاٹ کام (21مئی2019ء)اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ کی جانب سے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری، مزید درجنوں دکاندار جرمانہ، متعدد کو وارننگ، گرانفروشوں سے سختی سے نمٹنے کا عزم، کسی کو ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ کی وارننگ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ نے درجنوں دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ متعدد کووراننگ دیا گیا اسی طرح منگلور، مینگورہ اور نواحی علاقوں میں بھی کاروائیاں جاری ہے،، انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی ہر گز قابل قبول نہیں اگر کسی نے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔