آج کی خبریںقومی خبریں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر نایاب مورتیاں چین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
راولپنڈی (ویب ڈیسک ) ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی مسافر یوآنگ فانگ نایاب مورتیاں لے کر پرواز سی اے 946 سے بیجنگ جارہا تھا کہ اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مورتیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اے ایس ایف کے مطابق چینی مسافر سے دومورتیاں برآمد ہوئی ہیں۔
اے ایس ایف اہلکاروں نے چینی مسافر کو مورتیوں سمیت کسٹم کے حوالے کردیا جب کہ کسٹم حکام نے مورتیاں ضبط کرکے چینی مسافر کو سفر کی اجازت دے دی۔