ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

پشاور(ویب ڈیسک) ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے، اس کے علاوہ منصوبے میں تحقیقات کی خاطر بہت جلد تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے ایف آئی اے کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں مکمل تعاون کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت اجمل وزیر نے کہا ہے کہ منصوبے کی شفافیت کیلئے ہر قسم کا تعاون کیاجائے گا، ایف آئی اے کی انکوائری روکنے کا کوئی ارادہ نہیں، سپریم کورٹ میں انکوائری کے فیصلے کے خلاف نہیں جارہے بلکہ عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کرنے کا مقصد صوبائی حکومت کا مؤقف سامنے لانا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button