آج کی خبریںسوات کی خبریں

بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند،لوگ گھروں میں محصور،کالام شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں کی سڑکیں برفباری کے باعث تا حال بند ، کالام شاہراہ سے برف ہٹا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم جگہ جگہ پر ٹریفک جام اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ شدید برف باری کے بعد سوات کے بالائی علاقوں اتروڑ،گبرال،مٹلتان،اوشو،مہو ڈنڈ اور دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں جبکہ کالام شاہراہ کو ٹریفک کے لئے تو کھول دیا گیا ہے لیکن برف کے باعث جگہ جگہ پر ٹریفک جام رہتا ہے اور مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں کی سڑکیں بند ہیں وہاں پر لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ اشیائے خوردونوش کی قلت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button