آج کی خبریںسوات کی خبریں
بریکوٹ،شادی شدہ خاتون نے دکاندار کو قتل کردیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)بریکوٹ میں خاتون نے فائرنگ کرتے ہوئے دکاندار کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ میں مسماۃ (ن) سکنہ نویکلے نے فائرنگ کرتے ہوئے دکان میں موجود حسین علی کو قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا اور پستول بھی بر آمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون شادی شدہ ہے جبکہ قتل کرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی ہے۔