بریکوٹ، شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  بریکوٹ کے علاقے پارڑئی میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے پارڑئی میں ملزم تاج محمد ولد جاونڈ سکنہ میگو کبل نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button