آج کی خبریںسوات کی خبریں

بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات، سخت قانون سازی کی ضرورت،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )  امیر جماعت اسلامی ضلع سوا ت محمد امین نے سوات میں بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدین میں بچوں پر تشدد اور زیادتی کے بعد قتل بڑا انسانی المیہ اور حکومتی نا اہلی ہے۔وزیر اعلیٰ اپنے ضلع میں حکومتی رٹ قائم رکھنے میں ناکا م ہوچکے ہیں۔معاشرہ دن بدن بے راہ و روی کی طرف جا رہا ہے۔سوات سمیت پورے پاکستان میں بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،ہرسال سینکڑوں معصوم بچے بچیاں خبیث الصفت سفاک درندوں کے حوس وحیوانیت کے شکارہوتے ہیں اورپھر اُنکی مسخ شدہ لاشیں کسی ویران جگہ، جنگل،ندی یا کھیتوں میں پھینک دی جاتی ہیں،اس طرح کے واقعات کے روک تھام کیلئے قانون میں نام نہاد نہیں بلکہ حقیقی قانون سازی کی جائے اورعملی اقدامات اٹھا ئے جائے، تاکہ آیندہ کیلئے مجیب عالم جیسے ننھے اور معصوم بچے معاشرے میں موجود خبیث الصفت درندوں کے حوس کے شکار نہ ہو۔مدین میں قتل ہونیوالے بچے کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے

Related Articles

Loading...
Back to top button