آج کی خبریںسوات کی خبریں
بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات، ڈی ایس پی مدین کا تبادلہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بچوں سے جنسی تشدد اورقتل کی وارداتوں میں اضافے کے بعد ڈی ایس پی مدین سرکل عطاء اللہ کا تبادلہ کردیا گیا۔ ڈی ایس پی دیدارغنی کو مدین سرکل میں تعینات کر دیا گیا۔مینگورہ سٹی میں ڈی ایس پی پیر سید خان تعینات کردئے گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے ڈی ایس پی مدین سرکل عطاء اللہ کا تبادلہ شانگلہ کرکے ڈی ایس پی انوسٹی گیش تعینات کردیا گیا ہے۔ان کی جگہ مینگورہ سٹی سے دیدارغنی باچا کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی مدین سرکل اور ڈی ایس پی بشام پیر سیدخان کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی سٹی مینگورہ تعینات کردیا گیا ہے۔