آج کی خبریںسوات کی خبریں

تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایاز کو آرمی پبلک سکول میں داخلہ مل گیا

سوات(محمد قاسم – زما سوات ڈاٹ کام) عالمی ایوارڈ یافتہ تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایازکو آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات میں داخلہ مل گیا۔ آرمی پبلک سکول سوات کی انتظامیہ کی جانب سے عائشہ ایاز اور ان کے بھائی زیاب ایاز کا استقبال کیا گیا اور دیگر بچوں کے ساتھ متعارف کیا گیا۔ سکول انتظامیہ کے مطابق دونوں بچے تائیکوانڈو کے کھلاڑی ہے سکول میں ان کی موجودگی سے دیگر طلباء میں بھی مقابلے کا رجحان بڑھ جائے گا۔ یہ بات بھی خوش آئیند ہے کہ دونوں بچوں کا شمار آج سے آرمی پبلک سکول کے ہونہار طلباء میں کیا جائے گا۔ عائشہ ایاز اور ان کے بھائی کے سکول میں پہلے دن کے موقع پر خصوصی اسمبلی کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں سکول کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد یاسین نے بھی خطاب کیا اور عائشہ آیاز کو ویلکم کیا۔واضح رہے کہ عائشہ آیاز بین الاقوامی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں چار گولڈ میڈل اور ایک برانز میڈل جیت چکی ہے جبکہ دس سال کی عمر میں بھی سو ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button