تحریک انصاف کی جیت سے کرپٹ مافیا شدید مایوسی کا شکار ہے، فضل حکیم خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 05 آگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدراور نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیت سے کرپٹ مافیا شدید مایوسی کا شکار ہیں ، عوام نے ان کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے ، پی ٹی آئی مرکز سمیت خیبر پختونخوا اورپنجاب میں بھی حکومت قائم کریگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کی حکومت ہوگی ،کرپشن ،دہشتگردی ، بے روزگاری اور غربت کو جڑ سے اکھاڑ پھنکیں گے اور تمام سرکاری ادارے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مضبوط کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نئی پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے پوری پاکستانی قوم نے فرسودہ اور کرپٹ نظام کومسترد کرکے عمران خان پر مکمل اعتماد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور عوامی خدمت میں مجھے سکون ملتا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہروقت حاضر ہوں ۔