آج کی خبریںسوات کی خبریں

تحریک انصاف کے سابقہ کونسلر نے غریبوں کا مفت آٹا لوٹ لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے سابقہ کونسلر نے غریبوں کا مفت آٹا لوٹ لیا،سابقہ کونسلر نے تیس کے قریب شناختی کارڈ اکھٹے کئے اور پھر کبل کے علاقہ دیولئی میں اس پر مفت آٹا وصول کیا۔ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد، محلہ خالق آباد میں تحریک انصاف کے سابقہ کونسلر نے غریب لوگوں سے شناختی کارڈ اکھٹے کئے تھےاور ان کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ مفت آٹا ان کو گھر کی دہلیز پر مہیا کردیا جائے گا۔سابقہ کونسلر اپنے بھائی کے ہمراہ شناختی کارڈ اکھٹے کئے اور پھر دیولئی میں یوٹیلٹی سٹور کے مالک کے لائسنس پر آٹا وصول کیا، علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنے شناختی کارڈ چیک کئے تو انہیں بتایا گیا کہ اُن کا آٹا وصول ہوچکا ہے۔علاقہ لوگوں کے مطابق انہوں نے ڈی سی سوات اور دیگر انتظامی افسران کونوٹس لینے کی درخواست کر رکھی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button