سوات کی خبریں

تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں معمر شخص گھر کے اندر ذبح

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 مارچ 2019ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں سفاکیت کی انتہاء، گھر کے اندر معمر شخص بے دردی سے ذبح ، پولیس اسٹیشن کابجو کے مطابق سوات کی  تحصیل کبل کے گاوں کوزہ بانڈئی میں ادھیڑ عمر شخص کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  ذبح کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول شخص کی عمر تقریباً 65 سال تھی اور ان کی شناخت  محمد شرین سکنہ شاہین آباد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس گئی تھی۔ اور وہ گھر پر اکیلا تھا۔ نپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button