آج کی خبریںسوات کی خبریں

تعلیمی اداروں کی بندش، پی ایس ایم اے نے ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے صدر احمد شاہ نے سکولوں کی بندش میں مزید توسیع مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے تعلیم کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے، پرائیوٹ سکولوں کے لاکھوں اساتذہ اور دیگر سٹاف بے روزگارہوگئے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں،لیکن حکومت کے کانوں پر چوں تک نہیں رینگتی۔ حکومت کے اس ظالمانہ احکامات کو ہم مذید تسلیم نہیں کرتے اور اس کے خلاف عنقریب مُلک گیر تحریک کا آغاز کرینگے اور انشاء اللہ اس نا اہل حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلائیں گے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سکولوں کے بندش میں مذید توسیع کو ہم مسترد کرتے ہیں اور اس نااہل حکومت کے اس فیصلے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ سرمائی علاقوں 25دسمبر سے سکول بند ہے اور مارچ میں صرف 13دن کیلئے سکولز کھل گے اور لاک ڈاؤن شروع ہوا۔پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ سکولوں کے بند ش کے 6مہنے ہو گئے ہیں اور 2مہینے مذید بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان حالات کو دیکھ کر کوئی بھی ذی شعور انسان وباء کے نام پر تعلیم کے ساتھ یہ کھلواڑبرداشت نہیں کرسکتا، فوری طور پر حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لیتے ہوئے سکولوں کے کھولنے کے احکامات جاری کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button