آج کی خبریںقومی خبریں
جتنی جلدی ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے قوم کیلیے بہتر ہے، شہباز شریف
لندن (ویب ڈیسک )لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش ہے، عدالت عظمیٰ نے کل آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مجھے سرخرو کیا، عدالت نے میری ضمانت منسوخی کی نیب درخواست مسترد کردی،
نیب نے جیسے درخواستیں واپس لیں اور عدالتی ریمارکس نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ میں کوئی شک نہیں رہا، انہوں نے شرمندگی سے بچنے کے لیے میرے اثاثے منجمد کیے، الیکشن کمیشن اورایف بی آرمیں میرے تمام اثاثے ظاہرہیں، مجھ پر یا میرے بچوں پرکرپشن ثابت ہوئی توسیاست چھوڑدوں گا جب کہ نوازشریف سمیت پوری ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہے، میں نیب کےعقوبت خانے میں بھی رہا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔