آج کی خبریںسوات کی خبریں

جماعت اسلامی کا امریکی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31اگست 2017ء )جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام ’’پاکستان زندہ باد ‘وامریکہ مردہ باد مہم ‘‘کے تحت پاکستان بارے امریکی پالیسیوں کے خلاف مینگورہ سٹی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔مظاہرین نے پاکستان زندہ باد امریکہ مردہ باد کے فلک شکاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین جماعت اسلامی سوات کے ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت سے ریلی کی صورت میں گرین چوک تک گئے۔ گرین چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدابراہیم شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے،امریکی صدر ٹرمپ کی ڈکٹیشن کو ٹھوکر مارتے ہوئے پاکستان بارے امریکی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستانی حکمران فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کرکے جواب طلب کرے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اوراب بھاگنے کے لئے راستے کی تلاش میں ہے ۔ مظاہرین سے امیر جماعت اسلامی زون پی کے 80مینگورہ حافظ بخت امین ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا

Related Articles

Loading...
Back to top button