مینگورہ سبزی منڈی کے قریب ایک بار پھر فائرنگ،ایک شخص زخمی،ملزم گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح مینگورہ سبزی منڈی کے قریب ملزم خالد خان ولد نمریز سکنہ کوہستان نے پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے محب اللہ ولد محمد ریاض  کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا جاچکا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تنازعہ زن کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ سبزی منڈی کے قریب پیش آیا ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button