آج کی خبریںسوات کی خبریں

جمعتہ الوداع اور عیدالفطر،ضلعی انتظامیہ کا علماء کے ساتھ اہم اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کاعیدالفطر اور جمعتہ الوداع کی آمد پر ضلع کے تمام تحصیلوں کے علماء کرام سے مشورے،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام علماء کرام کا رمضان المبارک میں کورونہ وائرس کےروک تھام میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور آنے والے جمعتہ الوداع اورعیدالفطر کے موقع پر اجتماعات میں کورونہ وائرس سے روک تھام، سماجی دوری برقرار رکھنے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔تمام علماء کرام نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکلمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قا سم علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران بھی موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button