آج کی خبریںسوات کی خبریں

جنگلات کو آگ لگنے کے واقعات، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلع سوات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں جنگلات کو آگ لگنے کے  واقعات، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نےنوٹس  لے لیا،متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ جنگلات کو آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، آتشزنی ثابت ہونے کی صورت میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،  وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔آگ پر قابو پانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔محمود خان نے کہا کہ  صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے ضلعی انتظامیہ کو تمام درکار وسائل فراہم کرے گی،  جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی موثر روک تھام کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button