آج کی خبریںسوات کی خبریں
جنگلات کی کٹائی کرنے والے دو افراد جیل بھیج دئے گئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام کے جنگلات میں کٹائی کرنے والے دو افراد کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ گزشتہ روز اے سی بحرین نے انکر کے علاقے میں کارروائی کی تھی اور دیار کے چالیس سلیپران بر آمد کئے تھے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ پولیس اور محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان قیمت گل ولد جام،طارق عزیز ولد تاج خان ساکنان بہان کالام کو گرفتار کرلیا۔ اے سی بحرین کی عدالت نے آج ملزمان کو جیل بھیج دیا۔