آج کی خبریںسوات کی خبریں
حلال فوڈ اتھارٹی کی کاوائی، دہی میں چوہوں کی غلاظت پائے جانے پر 72 کلو دہی موقع پر ضائع
سوات (زماسوات ڈاٹ کام) سوات کے پی فوڈ اتھارٹی کا تحصیل بابوزئی میں دودھ کے نمونے لیکر موقع پر جدید مشینوں سے چیکنگ،
تمام دودھ سیمپلز کیمیکل سے پاک پائے گئے۔پانی کے ملاوٹ پر جرمانے عائد، دہی میں چوہوں کی غلاظت پائے جانے پر 72 کلو دہی موقع پر ضائع کردیا گیا جبکہ متعلقہ دوکان سیل کردیا گیا
ڈپٹی ڈایریکٹر کے اعلامیہ کے مطابق سوات میں دودھ کی معیار اور جانچ پڑتال روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کیجاتی ہے اور کڑی نگرانی کا اہتمام ہے۔مہٰذا عوام کسی بھی شکایت کیلئے فوڈ اتھارٹی کی دفتر سے رجوع کریں۔