خوازہ خیلہ میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10جولائی 2017ء )خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ بادشاہ حضرت خان کے مطابق پک اپ ڈاٹسن نمبر شانگلہ1803 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد کمسن محمد ولدرشید احمد،مسماۃ نسرین زوجہ علی محمد اورراحیداللہ ولدعلی محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر بارہ افراد مختیار ولدمحمد خالد ،نظیر ولدارضی محمد ،فیض اور دیدار پسران علی محمد ،نفیس ولد عاشق محمد ،جاوید ولد اورنگزیب ،مفتاح الدین ولدخالد،ابوبکر ولد علیم ذادہ ،بی بی صالح بیوہ فضل سبحان اور خیرون زوجہ علی مون اور ڈرائیور عاشق محمد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نکال کر خوازہ خیلہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے