آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ پولیس نے بینک لوٹنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا،ملزمان گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔یکم اگست 2017ء ) سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں پولیس نے بینک لوٹنے کا منصوبہ ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رات کے وقت بینک لوٹنے منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،دستانے،ماسک،زنجیر اور دیگر سامان بر آمد کرلیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کرلیا ہے کہ بینک لوٹنے کا منصوبہ بنا رہے تھے،پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button