آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ ہسپتال سے سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ضلع ناظم سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12اگست 2017)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ خوازہ خیلہ ہسپتال سے سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، یہاں سے منتخب ایم پی اے نے ذاتی مفاد کیلئے ہسپتال چوک میں واپڈا کے نام پر ایک ڈرامہ رچاکر ڈاکٹروں کی دل آزاری کی جو ناقابل برداشت ہے ، ایم پی اے خود بھی ایک ڈاکٹر ہے لیکن وہ دیگر ڈاکٹر وں کی عزت کرنا نہیں جانتا، انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتال کوترقی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کر یں گے،اس موقع پر انہوں نے 24 گھنٹے بجلی مہیا کرنے کیلئے 4 ٹرانسفار مر لگانے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کے ساتھ ندتمیزی پر کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے قیموس خان،سردار خان،بہروز خان،ضلعی ممبر سیراج خان،ضلعی ممبرفضل رحمان اور صحت کمیٹی کے چےئر مین جھانگیر خان کے علاوہ ہسپتال انچارج ڈاکٹر فضل حنان،ڈاکٹر وقار خان،ڈاکٹراحمد فراز،ڈاکٹر عبد اللہ شاہ ،ودیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ اس بات پر بہت افسوس ہوا کہ موجودہ ایم پی اے ڈاکٹروں کی ہتک کے مرتکب ہوئے، ضلعی ناظم نے شکایات سن کر 15 دنوں کے اندر اندر تمام مسائل حل کرنے کی یقین کرائی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button