امانکوٹ، کارخانے میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے امانکوٹ میں پولیسٹر کے کارخانے میں آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں رپوے مالیت کی پولیسٹر جل کر خاکستر ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ یں پولیسٹر کے کارخانے میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہو گئی تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے دیگر علاقوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئی۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں رپوے مالیت کی پولیسٹر جل کر خاکستر ہو گئی۔ آخری اطلاعات تک ریسکیو ٹیم آگ بھجانے میں مصروف رہی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button