خیبرپختونخوا بار کونسل کی اپیل پر سوات کے وکلا کا احتجاج
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ضابطہ دیوانی اور انٹی نارکاٹکس ایکٹ میں ترامیم کے خلاف سوات کے وکلاء کا احتجاج، پریس کلب تک ریلی، عدالتی بائیکاٹ، خیبر پختونخوا بار کونسل کی اپیل پر گذشتہ روز ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور سوات بار کے وکلاء نے شدید احتجاج کیا، اس موقع پر پاکستان بار کونسل ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیر محمد ایڈوکیٹ، ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر افتخار احمد کاکا جان اور سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر حضر ت معاذ ایڈوکیٹ کی قیادت میں سوات کے وکلاء نے ضلعی کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔
پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیر محمد خان ایڈوکیٹ، افتخار احمد ایڈوکیٹ اور حضرت معاذ ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام دشمن ترامیم کرکے سی پی سی اور انٹی نارکاٹکس ایکٹ میں غریب عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اور ان سے جینے کی طاقت چھینی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا بارکونسل کی اپیل پر تین روزہ ہڑتال جاری رہیگا اور تین روز تک وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک یہ ترامیم واپس نہیں لئے جاتے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 14دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ میں اجلاس ہوگا جسمیں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔