آج کی خبریںسوات کی خبریں
خیبرپختونخوا ہیلتھ کئیرکمیشن کا آپریشن کلین اپ،چھ صحت مراکز سیل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ بدستور جاری ہے،شانگلہ،تحصیل کبل اور خوازہ خیلہ میں چھ غیر قانونی صحت مراکز سیل جبکہ بارہ کو نوٹس جاری کردئے گئے۔
ایچ سی سی ملاکنڈ ڈویژن کی معائنہ ٹیم سینئر انسپکٹرسعید الرحمن، انسپکٹر فیض علی خان اور محمد افضل عابد نے معاون عملے کے ہمراہ گذشتہ روز الپوری شانگلہ اور تحصیل کبل و خوازہ خیلہ میں موجودنجی صحت مراکز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر نان کولیفائیڈافراد کی صحت مراکز و لیبارٹریوں میں موجودگی اور غیر لائسنس یافتہ چھ مراکز کو سیل کردیا گیا جبکہ بارہ کو نوٹس جاری کردئے گئے۔
آپریشنل ٹیم کا کہنا تھا کہ صحت کے معاملے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔