آج کی خبریںسوات کی خبریں

دس سالہ بچے کو کندھے اور گردن پرگولیاں لگی ، حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چارباغ سکول وین پر فائرنگ  میں زخمی ہونے والا دس سالہ منون آصفی تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔دس سالہ بچہ سیدو شریف اسپتال میں زیر علاج ہے ۔سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں سکول وین پر پیر کی صبح فائرنگ کا واقعہ ہوا جس میں وین کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ دی نالج سٹی سکول کے تیسری جماعت کا طالب علم دس سالہ منون آصفی بھی زخمی ہوگیا۔ طالب علم کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو دو گولیاں لگی ہیں ایک کندھے پر اور ایک گولی گردن پر لگی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button