زیک افریدی کا دورہ سوات
سوات ( زما سوات ڈاٹ کام )پشتو کے مشہور و معروف گلوکار زیک آفریدی نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر حضرت علی باچا اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے، کلب کے جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان نے انہیں کلب کے مختلف شعبے دیکھائے اور سوات پریس کلب بارے بریفنگ دی۔ اور صحافیوں کے صحافتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، زیک آفریدی نے سوات میں فعال پریس کلب اور صحافتی سرگرمیوں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوات ہر دور میں اچھے لوگوں کا مسکن رہا۔ سوات کے قیام امن اور سیلاب میں صحافیوں نے بہترین کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات نے ہمیشہ فنکاروں کو عزت دی ہے اور ان کا سوات اور سوات کے لوگوں کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے انہوں نے کہا سوات پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔