آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات،دوستوں کے تنگ کرنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں جواں سالہ لڑکے نے دوستوں کی جانب سے تنگ کرنے کے باعث خودکشی کرلی، پولیس اسٹیشن خوازہ خیلہ کے مطابق مٹہ کے علاقے سمبٹ چم میں جواد خان ولد عالم خان عمر 17 سال نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اپنے دوست تنگ کرتے تھے اور کسی بات پر اسے ہراساں کیا جاتا تھا جس کے باعث نوجوان نے تنگ آکر خودکشی کرلی،پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔